Friday 10 November 2017

Sunday 22 October 2017



جدہ .... ماہرین اقتصاد نے واضح کیا ہے کہ سعودیوں میں بےروزگاری 12.8فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بے روزگار غیر ملکیوں کی تعداد 66ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات نے 2017ءکی دوسری سہ ماہی سے متعلق اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ” سعود ائزیشن پہلی ترجیح“ کے زیرعنوان اعدادوشمار جمع کئے جارہے ہیں۔ تارکین وطن کی بلیک مارکیٹ ترقی پر ہے اور سعودیو ںکے نام سے غیر ملکیو ںکے کاروبار کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔ رکن شوریٰ فہد بن جمعہ نے کہا کہ سعودائزیشن کے فیصلے کے بعد ایسے کسی بھی غیر ملکی کو نقل کفالہ کی اجازت نہ دی جائے جس کا معاہدہ ختم کردیا گیا ہو۔ عبداللہ بن محفوظ نے کہا کہ جو سعودائزیشن پر قادر ہے وہ مارکیٹ میں ٹک سکے گا۔ خسارے کے امکانات نہ ہونے کے برابرہیں۔ انشورنس کمپنیوں کے ترجمان نے کہا کہ بعض اسامیوں میں سعودائزیشن 100فیصد ہوچکی ہے اور سال رواں کے آخر تک 65فیصد کاباقیماندہ ہدف پورا کرلیا جائیگا۔ ماہر اقتصاد احسان بو حلیقہ کا کہناہے کہ بعض پیشے ایسے ہیں جن میں ڈگری ناکافی ہے۔ تجربہ اور لیاقت ضروری ہے۔ سعودی نوجوانوں نے شکوہ کیا کہ بعض ممالک کے لوگ انشورنس، گولڈ مارکیٹ اور ٹھیکیداری کے شعبوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ ایسی صورت میں ہم کہاں سے تجربہ حاصل کریں۔ ملازمت نہیں تو تجربہ کیسے لے سکیں گے؟ نوجوانوں نے مطالبہ کیاکہ بےروزگا رغیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخل کیا جائے اور سعودائزیشن کے ہدف کو یقینی بنانے کیلئے سعودی کی کم از کم تنخواہ 8ہزار ریال مقرر کی جائے۔

Tuesday 17 October 2017



Saturday 7 October 2017

تبوک ..... وزارت محنت کی ریجنل تفتیشی ٹیم نے خواتین کے ملبوسات کی فروخت کےلئے مرد کارکن کو متعین کرنے پر مشہور دکان پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق املج کمشنری میں مارکیٹوں کی تفتیش کے دوران ٹیم کو گارمنٹس کی مشہور دکان میں خواتین کے مخصوص ملبوسات فروخت کرنے والے شعبے میں قانون کی خلاف ورزی ریکارڈ کی جہاں خواتین کا رکنو ں کی جگہ مردوں کو متعین کیا گیا تھا جس پر تفتیشی ٹیم نے دکان پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کر دیا ۔ واضح رہے خواتین کے مخصوص ملبوسات فروخت کرنے کےلئے خواتین کارکنوں کو ہی متعین کیا جانا لازمی ہے وہاں مرد کارکن کام نہیں کر سکتے ۔ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ 


Friday 6 October 2017


طائف .... وزارت محنت وسماجی فروغ نے ملازمت کے موسمی ویزے فروخت کرنے والے 67اداروں پر 64ملین ریال جرمانہ کر دیا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ ویزے فروخت کرنے والے اداروں کو آئندہ 5برس تک موسمی ٹھیکے دینے پر پابندی لگا دی گئی۔ انہیں موسمی ویزے نہیں دیئے جائیں گے۔ تادیبی کارروائی کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا۔ اباالخیل نے بتایا کہ مجموعی طور پر 64.56ملین ریال کے جرمانے کئے گئے۔ مذکورہ اداروں نے کئی خلاف ورزیاں کیں۔ ویزے فروخت کئے، پتہ صحیح تحریر نہیں کیا، کارکنان کے ناموں اور پیشوں کی فہرست پیش نہیں کی۔ اباالخیل نے بتایا کہ وزارت محنت او رنگران ادارے موسمی ویزے حاصل کرنے والوں پر نظر رکھتے ہیں۔ وہ یہ اطمینان حاصل کرنے کیلئے کہ آیا ویزے مطلوبہ مقصد میں ہی استعمال کئے گئے ہیں یا نہیں۔ متعلقہ اداروں کی نگرانی کرتے ہیں۔ جوادارہ بھی خلاف ورزی کرتا ہے اس پر فی خلاف ورزی 15ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے اور آئندہ 5برس کیلئے موسمی ٹھیکوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ پتہ غلط تحریر کرنے پر 8ہزار ریال اور کارکنان کے ناموں اور پیشوں کی فہرست پیش نہ کرنے پر 10ہزار ریال کا جرمانہ کیا جاتاہے۔ 

Monday 2 October 2017

 ریاض..... 2017 ء کی دوسری سہ ماہی کی بابت منظرعام پر آنے والے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ سے 61.5 ہزار غیر ملکی نکل گئے۔ اس کے باوجود بیروزگار سعودی شہریوں کی تعداد میں 13 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور 1.1 ملین سعودی روزگار کی تلاش میں سرگرداںپائے گئے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ تین ماہ کے دوران 13.5 ہزار سعودیوں کو روزگار ملا ۔ لیبر مارکیٹ میں سعودیوں کی تعداد میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ زیادہ تر ملازمتیں سعودی نوجوانوں کو ملیں ان کی تعداد 7.92 ہزار بتائی گئی ہے۔ خواتین کی تعداد کم ہے انہیں 5.58 ہزار فیصد ملازمتیں ملیں۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 2017 ءکی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر بیروزگار سعودیوں میں خواتین کی تعداد 55 فیصد پائی گئی۔ 2017 ءکی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر 61.5 ہزار غیر ملکیوں کی لیبر مارکیٹ سے نکلنے پر ملازم تارکین وطن کی تعداد 10.79 ملین رہ گئی جبکہ پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ان کی تعداد 10.85 ملین تھی۔ 



*سعودی قوانین میں کی جانے والی تبدیلیاں*

۔ گردن کاٹنے کی سزا معطل اور تاحکم ثانی رہے گی

۔ سعودیہ میں رہنے والے ہر غیر ملکی کو ٹیکس لازمی دینا ہو گا 
۔ عورتوں کے کالج اور یونیورسٹیوں میں مرد اجنبیوں کا داخلہ بند اطلاق 10 / 10 / 1439 سے ہو گا -
۔ سعودی عرب نے عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے 20 لاکھ سے زیادہ ہاؤس ڈرائیورز واپس چلے جائیں گئے۔ سعودی بادشاہ نے حکم نامہ پر داستخط کر دیے-
۔ عورتیں نقاب کریں یا نہ کریں ان کا اپنا فیصلہ ہو گا مگر برقعہ لازمی ہو گا
۔ سوپر مارکیٹ پر کوئی اجنبی نہیں بلکہ صرف سعودی شہری ہی کام کر سکیں گے
۔ 5000 ریال سے کم تنخواہ لینے والے والے اجنبی کو ڈرائیوئینگ لائیسنس نہیں ملے گا اطلاق 10 / 10 / 1439 سے ہوگا۔
۔ ٹیکس 2018 سے قابل عمل ہو گا پہلے سال 100 ریال ہر
مہینے 2019 میں 200 ریال ہر مہینے 2020 میں 400 ریال ہر مہینے لاگو ہو گا
۔ کفیل اپنے اجیر کا پاسپورٹ اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے
۔ 2018 سے چھٹی ایئرپورٹ پر ہی لگا کرے گی
۔ 2018 سے سعودی عرب اسلامی کیلینڈر سے انگریزی کیلینڈر پر منتقل ہو جائے گا
پوسٹ شئر کر کے اپنے دوستاحباب تک پہنچائیں

Sunday 1 October 2017

ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے زیورات کے دکانداروں کو 2 ماہ کے اندر سعودائزیشن کی پابندی کا حکم دے دیا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے واضح کیا کہ زیورات کے دکانداروں کو سو فیصد سعودائزیشن سے متعلق کابینہ کی قرارداد نافذ کرنا ہوگی۔ 

ریاض..... سعودی بینکوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نجی گاڑیاں خریدنے کیلئے خواتین کو آسان شرائط پر قرضے جاری کریں گے۔ بینکوں میں ابلاغی امور کے انچارج طلعت حافظ نے بتایا کہ پہلی بار سعودی بینک خواتین کو گاڑیاں خریدنے میں تعاون دیں گے۔ جو خاتون بھی قرضہ شرائط پوری کرے گی اسے قرضہ دیا جائے گا۔ حافظ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت کے بعد مملکت میں غیر ملکی ڈرائیوروں کی تعداد 50 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

جدہ .... ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بعض سعودی خواتین نے گاڑیوں کے امور و مسائل سے واقفیت جتانا شروع کردی۔ بعض خواتین اپنے بھائیوں او ربیٹوں کی مدد سے ڈرائیونگ سیکھنے میں لگ گئی ہیں۔یونیورسٹی کی طالبہ عبیر فرحان نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ اسے کار کی کوئی شد بد نہیں۔ اسے نہیں معلوم کہ گیئر کس طرح تبدیل اوربریک کیسے لگایا جاتا ہے۔ اسٹیئرنگ کس طرح سے تھاما جاتا ہے۔ اب وہ روزانہ اپنے بھائی سے یہ سب کچھ سیکھ رہی ہے۔کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم مرام عبادی نے کہا کہ اسے اس کے بھائی نے ڈرائیونگ تو سکھا دی ہے البتہ اسے پارکنگ میں پریشانی ضرور ہوتی ہے۔ عکاظ اخبار کی خاتون ایڈیٹر نے پٹرول اسٹیشنوں اور سروس اسٹیشنوں پر گھوم پھر کر اس بات کا اندازہ لگایا کہ خواتین آئندہ مرحلے میں گاڑیوں کی اصلاح و مرمت، پٹرول بھروانے اور اچانک پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں کیا کچھ کررہی ہیں۔

Saturday 30 September 2017

ریاض.... سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے توجہ دلا ئی ہے کہ قطر کی کل آبادی ایک لاکھ 20ہزار ہے۔ قطری حکام اب تک 6ہزار شہریوں یعنی 5فیصد آبادی کو شہریت سے محروم کر چکے ہیں۔ قطر دنیا بھر کو گیس برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کا کل رقبہ ریاض کے ایک محلے سے بھی کم ہے۔ 

مکہ مکرمہ۔۔۔۔بیرون مملکت زیر تعلیم سعودی طالبات نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے شاہی فرمان کے اجر ا کے بعد بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی کا رروائی شروع کردی۔الوطن اخبار نے اس حوالے سے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ سعودی طالبات ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے خصوصی اسکولوں میں اندراج کرارہی ہیں۔انہوں نے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی درخواستیں بھی دیدی ہیں تاکہ مملکت واپس آنے پر سعودی عرب میں اپنی گاڑیاں خود چلا سکیں۔

Friday 29 September 2017


دمام۔۔۔۔بحرین میں ڈرائیونگ اسکولوں کے نام نہاد کارندے سعودی خواتین کو 2500ریال فیس لیکر ڈرائیونگ سکھانے کی پیشکشیں کرنے لگے۔ مکہ اخبار کے مطابق یہ لوگ پرکشش اشتہارات دے رہے ہیں ۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ یہ اشتہار دے رہے ہیں ان کا بحرین کے ڈرائیونگ اسکولوں سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 2گھنٹے ڈرائیونگ سکھائیں گے اور 45دن میں ٹریننگ کورس مکمل کرادینگے۔سعودی خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے لوگوں کے فریب میں نہ آئیں۔
ایل جی کے نئے اسمارٹ فون کے 7 آئی میں موجود ٹیکنالوجی مچھروں کو دور بھگانے کا کام کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق فون کی بیک سے نکلنے والی الٹراسونک ویوز کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہیں اور یہ انسانوں کے لئے نقصان دہ نہیں ۔اس ٹیکنالوجی کے ساتھ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی
 اسٹوریج اور کواڈکور پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں اینڈرائڈ مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ایل جی کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹیسٹ کے دوران فون نے 72 فیصد کامیابی کامیابی حاصل کی ہے۔فون کی قیمت 122 ڈالر ہے اور اسے ابتدائی طور پر انڈیا میں ریلیز کیا گیا ہے تاہم کمپنی اسے جلد ہی دیگر ممالک میں متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

Thursday 28 September 2017

    ریاض------- سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اطمینان دلایا ہے کہ نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ معاشرے کے امن و سلامتی کی حفاظت کیلئے مطلوب تمام تدابیر کی جائیں گی۔ خواتین اور مردوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوںگے۔ خواتین کی ڈرائیونگ سے امن عامہ کے اہلکار کسی طرح کی کوئی دشواری  محسوس نہیں کریں گے۔ دریں اثناء وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ 18برس کی لڑکیاں بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں۔ مملکت میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس کی قانونی عمر 18برس ہے۔ دنیا بھر میں یہی عمر مقرر ہے۔ جو بھی 18برس کا ہو گا یا ہوگی اسے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا حق ہو گا۔ سیکیورٹی اہلکار مملکت میں تمام شاہراہوں  اور سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ شہروں کے اندر بھی اور شہروں کو جوڑنے والی سڑکوں پر بھی ۔ الترکی نے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ کی بدولت ٹریفک سلامتی کا معاملہ تربیتی اسکول کی حیثیت اختیار کر لے گا۔ اس کی بدولت جانی اور مالی نقصانات محدود ہو جائیںگے۔ امن عامہ کے اہلکار ہر اس جگہ موجود ہوں گے جہاں جہاں خواتین گاڑی کے اندر ہوں گی۔ دوسری جانب ڈرائیونگ سکھانے والی قومی کمیٹی جلد ہی اجلاس منعقد کرے گی۔ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ قومی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مخفور آل بشر نے بتایا کہ مصر ، اردن اور سوڈان سے ٹرینر خواتین طلب کی جائیں گی تا کہ مملکت کے تمام شہروں میں قائم ڈرائیونگ اسکولوں میں خواتین کو گاڑی چلانا سکھائیں۔ مملکت میں ایسے 65اسکول ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جدہ ، ریاض ، مشرقی ریجن اور مکہ مکرمہ جیسے بڑے شہروں میں قائم ہر اسکول میں 4ٹرینر خواتین تعینات ہوں گی۔ ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے خواتین کثیر تعداد میں رجوع کریں گی۔



ریاض....خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت کے شاہی فرمان کے بعد مملکت میں رینٹ اے کار ایجنسیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔گاڑیوں کی انشورنس سروس فراہم کرنے والی اکثر کمپنیوں کے حصص کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ الراجحی انشورنس کمپنی کے حصص کی قدر میں 6.8فیصد ، بجٹ رینٹ اے کار کے حصص کی قیمت میں 4فیصد ، السعودیہ کار سروس کے حصص میں 1.6فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکثر بڑی رینٹ اے کار ایجنسیوں کے حصص میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


بریدہ...قصیم پولیس نے 1438ھ کے دوران چھاپے مار کر 34ہزار672اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار کئے۔ قصیم پولیس کے ترجمان بدر السیحبانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بریدہ، الرس اور عنیزہ مقامات پر وزارت محنت، جوازات اور گشتی فورس کے اشتراک سے گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ 

Wednesday 27 September 2017


ریاض.... سعودی خاتون رکن شوریٰ لطیفہ الشعلان خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت دینے والے شاہی فرمان پر تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کے مارے زاروقطار رونے لگیں۔ وہ العربیہ چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔ اناﺅنسر نے یہ منظر دیکھ کر بے ساختہ تبصرہ کیا۔ آپ کے آنسو انمول ہیں۔ لطیفہ شعلان ان سعودی خواتین میں سے ایک ہیں جو برسہا برس سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دلانے کی مہم چلا رہی تھیں۔ 

 ریاض..... سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خاندانوں کے ہاں 13لاکھ 80ہزار غیر ملکی ڈرائیور ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 33ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔ غیر ملکی ڈرائیوروں پر قیام و طعام ، اقامہ کے اجراء، توسیع و درآمد کے اخراجات بھی ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈرائیونگ لائسنس بھی سعودی شہری ہی نکلواتے ہیں۔ زیادہ تر گھریلو ڈرائیور خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے رکھے گئے ہیں۔ "مال" ویب سائٹ کے مطابق سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکی گھریلو عملے کی تعداد 2.33ملین بتائی گئی۔ ان میں13لاکھ 80ہزار ڈرائیور ہیں۔ یہ کل غیر ملکی ملازمین کا 12.7فیصد ہیں۔ گھریلو ملازم کا اوسط ماہانہ محنتانہ  1985 ریال بنتا ہے۔ ڈرائیوروں کی ماہانہ تنخواہ 2.73ارب ریال اور سالانہ 33ارب ریال کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ غیر ملکی ڈرائیور کو لانے پر اچھی خاصی لاگت آتی ہے جبکہ ٹریفک حادثے کی صورت میں کفیل کو بھاری خرچ کرنا پڑتا ہے۔

ریاض.... امریکی ٹی وی چینل سی این این نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعریز کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے کے موقع پر ڈیڑھ برس قبل ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا وہ بیان اپنے ناظرین کو دکھایا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سعودی عرب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیگا ۔ اس پر انہوں نے کہا تھا کہ بلاشبہ خواتین کی جدوجہد بیحد اہم ہے۔ خواتین معاشرے کا نصف بہتر ہیں۔ انہیں مملکت میں موثر اور پیداواری ہونا ضروری ہے۔ خواتین کی ڈرائیونگ کا مسئلہ مذہبی نہیں سماجی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس مسئلے کا تعلق صرف اور صرف سعودی معاشرے کی رغبت پر منحصر ہے۔ ہم اپنے معاشرے پر ایسی کوئی چیز نہیں تھوپ سکتے جسے سعودی عوام نہ چاہتے ہوں تاہم مستقبل میں تبدیلیاں آئیں گی اور ہماری آرزو ہمیشہ یہی ہوگی کہ تبدیلیاں آئیں اور مثبت آئیں۔


ریاض.... کریم کمپنی میں تعلقات عامہ کے انچارج مرتضیٰ العلوی نے بتایا ہے کہ کریم کمپنی سعودی خواتین کو اپنے یہاں اندراج کیلئے تیار ہے۔کمپنی سعودی عرب میں قومی تبدیلی اور وژن 2030کی ہم رکابی کیلئے مستعد ہے۔کمپنی کے بانی شریک و چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ الیاس نے مرد و خواتین کو ڈرائیونگ کے اجازت نامے سے متعلق شاہی فیصلے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ اداکیا۔

ابوظبی....متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ امور قرقاش نے سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے والے شاہی فرمان پر ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب سے زندگی کے ہر شعبے میں خوشی کی خبروں کا تانتا بندھ گیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز خود اعتمادی اور مثبت تصور کے ذریعے ریاست کے مبارک کارواں کی قیادت کررہے ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو۔

Tuesday 26 September 2017

 مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ سیکیورٹی فورس کے اداروں نے 1438ھ کے دوران اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 60188غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔ مدینہ منورہ پولیس نے بیان دے کر واضح کیا کہ وہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پکڑ دھکڑ کی مہم جاری رکھے گی۔ گرفتار شدگان کی ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔


جدہ .... سعودی بجلی کمپنی نے صارفین سے حد سے زیادہ وصول کئے گئے بل واپس کرنے کی تاکید کردی۔ مغربی ریجن میں کمپنی کے سربراہ عبد المعین الشیخ نے واضح کیا کہ اگر میٹر کی خواندگی ثابت ہوگئی تو ایسی صورت میں زیادہ وصول کردہ رقم صارفین کو واپس کی جائیگی۔ الشیخ نے توجہ دلائی کہ بعض صارفین کے بجلی میٹرز کی ریڈنگ میں غلطیاں ہوئی ہیں تاہم اس قسم کے واقعات اکا دکا ہی ہیں۔ کثیر تعداد میں نہیں۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ گھروں کے میٹرز کی خواندگی کو چیک کرنے والا سسٹم بہت اعلیٰ درجے کا ہے۔ غلطی کی صورت میں اصلاح آسانی سے ہوسکتی ہے۔انہوں نے عکاظ اخبارسے گفتگو میں کہا کہ بجلی بل میں بھاری غلطیاں ریکارڈ پر نہیں آئی ہیں تاہم بجلی کمپنی چونکہ ایک ماہ میں 90 لاکھ بل جاری کرتی ہے لہذا غلطیوں کا امکان رہتا ہے۔ صرف مغربی ریجن میں 32لاکھ بل جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فی الوقت مکانات کو بجلی مسلسل فراہم ہورہی ہے۔ کہیں کسی بھی مکا ن کا کنکشن منقطع نہیں ہوا۔


  روزانہ 100سے زیادہ افراد کی آمد، شاہ سلمان سے سفیر پاکستان کا اظہار تشکر
ریاض(جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت کی طرف سے غیر قانونی تارکین کو دی جانیوالی مہلت میں توسیع کے اعلان کے بعد مملکت سے روانگی کے خواہشمند افرا دکی سفارتخانہ آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ انہوں نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 17ستمبر سے شروع ہونے والی ایک ماہ کی مدت کے ابتدائی ایام میں روزانہ تقریباً 120افراد مملکت سے روانگی کیلئے دستاویزات حاصل کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ ان پاکستانیوں کی روانگی کسی سزا یا جرمانے کے بغیر ہو رہی ہے اور انہیں واپسی کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے اس لئے ان میں سے تقریباً 40فیصد نئے ویزوں پر واپس آ جائیں گے۔انہوں نے غیر قانونی پاکبانوں سے کہا کہ وہ 16اکتوبر تک دی گئی شاہی مہلت سے استفادہ کریں ، جلد پاکستان روانہ ہو جائیں۔ سفارتخانہ آتے وقت اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لائیں۔ اگر اصلی پاسپورٹ نہ ہو تو فوٹوکاپی ہی مہیا کر دیں۔ جن افراد پر مقدمات ہیں یا جنہیں ہروب دیا جا چکا ہے و ہ سب سے پہلے یہ مقدمات ختم کرائیں۔ خان ہشام بن صدیق نے پاکستانی سفارتخانہ کی درخواست پر مہلت کی اس توسیع کے لئے شاہی فرمان کے اجرءپر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ مہربان اقدام دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ اور گہرے تعلقات کا غماز تھا۔
ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ آج منگل کو شاہی فرمان میں ٹریفک قوانین میں ترمیم کی ہدایت دی گئی۔ مملکت میں اب مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوں گے۔ 

ریاض(نیوزڈیسک)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔عملدرآمد 10شوال 1439ھ سے شرعی ضوابط اور منظور شدہ قوانین کے مطابق کیا جائیگا۔شاہ سلمان  نے اس پر عمل درآمد کیلئے درکار انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے  داخلہ، خزانہ اور محنت  و سماجی فروغ کی وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی  تشکیل دیدی۔ اسے 30دن کے اندر سفارشات پیش کرنے کا پابند بھی بنادیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے وزیر داخلہ کے نام  اس حوالے سے خط تحریر کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی علماء بورڈ کی اکثریت نے خواتین کو ڈرائیونگ کے اجازت نامے جاری کرنے کے حق میں رائے دی ہے۔ اس حوالے سے علماء کا موقف یہ ہے کہ اسلامی شریعت کے بنیادی اصول کے مطابق تمام امور اصلاً جائز ہیں۔جو  علماء  خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت  کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں انکی سوچ یہ ہے کہ ڈرائیونگ کی اجازت سے برائیاں پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ اسلامی شریعت نے برائیوں کے سدباب کا حکم دیا ہے۔ان حضرات کے ذہنوں میں جو ممکنہ برائیاں ہیں وہ یقینی نہیں ہیں اور نہ ہی غالب گمان کے درجے میں آتی ہیں۔ان حضرات کی رائے یہ ہے کہ اگر ممکنہ برائیوں کے تدارک کیلئے شرعی اور قانونی ضمانتیں مہیا ہوجائیں تو ایسی حالت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے خط میں اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ سعودی ریاست چونکہ شرعی اقدار کی پاسبان ہے اور وہ  اسلامی اقدار کی حفاظت اور نگہداشت کو ڈرائیونگ سمیت جملہ امور میں اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے لہذا  معاشرے کی سلامتی اور امن کی پاسبانی کیلئے مطلوب جملہ اقدامات کریگی اور اس سلسلے میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لے گی۔ شاہ سلمان نے مذکورہ تناظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قانون کے ضوابط اور اس کا لائحہ عمل منظور کرلیا جائے۔ مرد اور خواتین دونوں کو بلا استثنیٰ ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں۔ داخلہ، خزانہ اور محنت و سماجی فروغ کی وزارتیں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرکے  فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مطلوب تدابیر کا جائزہ لیں۔ کمیٹی 30دن کے اندر سفارشات پیش کرے۔ عمل درآمد 10شوال 1439ھ سے شرعی ضوابط اور منظورشدہ قوانین کے مطابق ہوگا او راسکے بموجب تمام ضروری تدابیر روبعمل لائی جائیں۔


جدہ ....  سعودی خواتین کی زندگی میں 11 جنوری2013ء کا دن  تاریخی موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار مجلس شوریٰ کیلئے 30خواتین کی تقرری کا فرمان جاری کیاتھا۔ اسکی بدولت شوریٰ کی 20 فیصد نشستیں خواتین کیلئے مختص کردی گئی تھیں۔ چند ماہ بعد ہی دوسرا شاہی فیصلہ آیا جس کے بموجب خواتین کو بلدیاتی کونسلوںکی ممبر شپ کے لئے امیدوار بننے کا حق دیا گیا تھا اور 26ستمبر 2017 ء کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے  پر سعودی خواتین 57مسلم ممالک کے برابر آگئیں جہاں خواتین کو کسی شرط اور پابندی کے بغیر ڈرائیونگ کی اجازت حاصل ہے

Friday 22 September 2017


حائل ....سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے سعودی عرب کے یوم الوطنی کی مناسبت سے داخلی پروازوں پر خصوصی پیشکش کی خبروں کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ السعودیہ نے یوم الوطنی پر داخلی پروازوں کے مسافروںکیلئے خصوصی پیشکش کی ہے۔87ریال میں 2طرفہ ٹکٹ کے دعوے کئے جارہے تھے اور کہا جارہا تھا کہ 2017ءکے آخر تک یہ ٹکٹ استعمال ہوسکیں گے۔ السعودیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ۔


جازان .... اپیل کورٹ نے جازان ریجن میں بیٹے کی گردن تن سے جدا کرنے والے باپ کو موت کی سزا سنادی۔ 3 ججوں میں سے ایک نے اس پر تحفظات ریکارڈ کرائے۔ تفصیلات کے مطابق باپ نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ برس قبل اسکول جاکر اپنے ہمراہ لیاتھا اور اسے ایک غیر آباد احاطے میں لے گیا تھا اور دھار دار آلے سے اس کی گردن تن سے جدا کردی تھی۔ حقیقت حال سامنے آنے پر باپ نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ دراصل میں نے اپنے بیٹے کو قتل کرکے ایک طرح سے اپنے چچا کے قتل کا کفارہ ادا کیا ہے جسے18برس قبل کار سے روند کر ہلاک کردیا تھا۔

ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ انتہا پسندی پھیلانے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے مشہور شخصیتوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہیں غیر ممالک سے مملکت میں انتہا پسندی پھیلانے کیلئے فنڈ ملے تھے۔ انہوں نے نیویارک میں امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کو انٹرویودیتے ہوئے واضح کیا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک انتہاپسندی، دہشتگردی اور اشتعال انگیزی کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ ہم لوگ بھی سعودی عرب میں اسی اصول پر کارفرما ہیں۔ حالیہ ایام میں جن لوگوں کومملکت میں گرفتار کیا گیا ہے وہ انتہا پسندی کے پروگرام کے نفاذ پر عمل پیرا تھے اور لوگوں کو اشتعال دلا رہے تھے۔ یہ صورتحال ناقابل برداشت تھی۔ الجبیر نے گرفتاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں رپورٹ ملی تھی کہ ان میں سے بعض غیر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں جہاں سے انہیں مملکت کے امن و امان کو متزلزل کرنے کیلئے فنڈ مل رہے تھے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ مکمل ہوتے ہی تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔الجبیر نے گرفتار کی جانیوالی کسی بھی شخصیت کا نام نہیں بتایا۔

ابہاء۔۔۔۔۔گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد کے حکم پر شیخ سعد الحجری کو امامت، خطابت، افتاء اور تمام دعوتی سرگرمیوں سے روک دیا گیا۔ انہوں نے خمیس مشیط کی مسجد میں تقریر کے دوران خواتین کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔ گورنریٹ کے ترجمان سعد آل ثابت نے اعلامیہ جاری کرکے صحافیوں کو بتایا کہ شیخ سعد الحجری نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ خواتین دین اور عقل دونوں اعتبار سے ناقص ہوتی ہیں۔ ان کی تقریر کا عنوان تھا’’خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے 20برائیاں پھیلیں گی‘‘۔آل ثابت نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد رائے عامہ کو مشتعل کرنے والی سرگرمیوں کا سدباب ہے۔ کسی بھی انسان کومسجد و منبر کے محراب سے ایسے خیالات وافکار پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جن سے معاشرے کے مختلف طبقوں میں نوک جھونک شروع ہواور کسیانسان کی قدروقیمت کم کی جاتی ہو۔ جوشخص بھی منبر و محراب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریگا اس کے خلاف یہی کارروائی کی جائیگی۔


جنیوا ۔۔۔۔۔امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ ایران کا نیا میزائل پروگرام انتہائی تشویشناک ہے۔ ایران میزائلوں کو جدید خطوط پر استوا ر کررہا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے عہدوپیمان کی پابندی کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں۔ قرقاش نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تشویش کا پہلو ایران کا وہ عزم بھی ہے جس کا اظہاراُس نے یہ کہہ کر کیا کہ وہ خطے میں اپنے اوپر کسی پابندی کی اجازت نہیں دیگا۔ایسا لگتا ہے کہ ایران توسیع پسندانہ پالیسی سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں لہذا خطے میں ایران کی دخل اندازیوں کی پالیسی کو لگام لگانا ہی پڑیگی۔

Thursday 21 September 2017

کولکتہ:ہنداور آسٹریلیا کے درمیان 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ہندنے بولرز کی عمدہ کارکردگی اور کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت 50رنز سے فتح سمیٹ کر 0-2کی برتری حاصل کرلی۔ہند نے 252رنز بنائے۔ مہمان ٹیم چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مارک اسٹوئنز کی سخت مزاحمت کے باوجود202رنز پر آوٹ ہو گئی۔ اسٹوئنزآخر تک ڈٹے رہے لیکن کوئی اور بیٹسمین ان کا ساتھ نہیں دے سکا ۔ وہ 62رنز پر ناٹ آوٹ رہے، 92رنز کی اننگز کھیلنے والے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی بولرز کی بہتر کارکردگی سے ہندوستانی ٹیم زیادہ بڑا ہدف نہیں دے پائی۔ ہند کی پہلی وکٹ 19 رنزر پر گری جب روہت شرما 7رنز بنا کر ناتھن کولٹر نائل کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اجنکیا رہانے اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 102رنز کا اضافہ ہوااور 121رنز پر دوسری وکٹ گری جب رہانے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 55 پر رن آوٹ ہو گئے۔ان کے بعد آنے والے منیش پانڈے صرف3رنز بنا سکے تاہم کیدار جادھو نے کچھ دیر کوہلی کا ساتھ دیا اور24رنز بنائے۔ ان کے بعد کپتان کوہلی 92رنز پر بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 107گیندیں کھیلیں اور8چوکے لگائے۔سابق کپتان مہند ر سنگھ دھونی5رنز پر کیچ ہو گئے۔ ہردک پانڈیا اور بھنیشور کمار نے کچھ مزاحمت اور 20-20رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جسپریت بمرا 10رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ناتھن کولٹر نائل اور کین رچرڈ سن نے 3-3وکٹیں لیں۔ہندوستانی بولرز نے نسبتاًچھوٹے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا کو202رنز تک محدود رکھا۔مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکامی کا شکار رہی ۔ کپتان اسٹیون اسمتھ، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مارکس اسٹوئنز اورٹریوس ہیڈ کے سوا کوئی بیٹسمین وکٹ پر زیادہ قیام نہ کرسکا۔ اسمتھ نے 59، اسٹوئنز نے ناقابل شکست 62اور ٹریوس نے39رنزاسکور کئے ۔ آسٹریلیا کے 7بیٹسمینوں کو ڈبل فگر میں پہنچنے کا موقع نہ مل سکا۔ کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت آخری5وکٹیں اسکور میں صرف10 رنز کا اضافہ کرسکیں اور پوری ٹیم 44ویں اوور میں 202رنز پر آوٹ ہو گئی۔کلدیپ یادو اور بھونیشور کمار نے 3-3جبکہ ہردک پانڈیا اور یزویندر چاہل نے2-2وکٹیں لیں۔

ریاض: سعودی عرب میں رینٹ اے کار کے شعبے میں غیر ملکیوں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی۔ وزیر محنت نے منظوری دیدی ہے۔ وزارت محنت وسماجی فروغ کے ترجمان خالد ابا الخلیل نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ فیصلے کا نفاذ یکم رجب سے ہوگا۔ رینٹ اے کار کے دفاتر میں صرف سعودی شہری کام کریں گے۔ 

Wednesday 10 May 2017

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکہ کے فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایرانی نظام ِحکومت غیر قانونی طریقے سے اسلحہ اور فوجی ٹیکنا لوجی حوثی باغیوں کو فراہم کررہا ہے۔ ایران کی حمایت ہی کی بدولت حوثی باغی سعودی عرب پر میزائل حملے کر پارہے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے حوثیوں کو ترقی یافتہ بیلسٹک میزائل اور جہاز شکن میزائل بھاری مقدار میں فراہم کئے ہیں۔ ایران ہی نے حوثیوں کو سمندر میں بارودی سرنگ پھیلانے والا مواد مہیا کیا ہے جسے حوثی ایک سے زائد بار اتحادی ممالک کے جہازوں پر حملوں کیلئے استعمال کرچکے ہیں۔

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔ایک یمنی کارکن نے مکہ مکرمہ میں ڈیوٹی کے دوران اپنے بیٹے پر وحشیانہ تشدد کرکے سعودی معاشرے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ مقامی شہری نے مار دھاڑ کے اس منظر کو کیمرے میں قید کرکے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردی تھی جس میںدکھایا گیاہے کہ بچہ خون میں لت پت ہے اور باپ نے اسے مار پیٹ کے بعد قید بھی کردیا تھا۔بیٹے نے باپ کے احترام میں مزاحمت تک نہیں کی۔ مقامی شہری کا کہنا ہے کہ واقعہ المسفلہ محلے کی الزمزمی گلی میں پیش آیا۔ وزارت محنت کے ترجمان ابا الخیل نے وڈیو کلپ دیکھ کر کہا کہ ماردھاڑ کرنے والے یمنی کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔
ریاض۔۔۔۔۔قطر کے سرکاری اخبارات، خبررساں ادارہ قنا اور الجزیرہ چینلنے 90روز کے دوران قطری عوام میں سعودی عرب کی تصویر بگاڑنے کیلئے 20ہزار سے زیادہ خبریں، تجزیے اور تبصرے جاری کئے۔ ای عکاظ کے ایڈیٹر انچیف فالح الذبیانی نے جائزہ تیار کرکے واضح کیا کہ 5جون سے 5ستمبر تک قطری میڈیا پر سعودی عرب ،اس کے عوام اور قیادت کی دشمنی چھائی رہی۔دوسرا نمبر امارات کا رہا ۔بحرین تیسرے اور مصر چوتھے نمبر پر تھا۔ ان چاروں ملکوں کے خلاف قطری میڈیا آگ اگل رہا ہے۔

Daily Visitor Report

Follow On Facebook

Popular Posts

Popular Posts

Popular Posts

VIDEO