Showing posts with label Middle East. Show all posts
Showing posts with label Middle East. Show all posts
Monday, 2 October 2017
October 02, 2017
Visa Verification
Gulf Country, Middle East, Saudi Arabia
No comments
*سعودی قوانین میں کی جانے والی تبدیلیاں*
۔ گردن کاٹنے کی سزا معطل اور تاحکم ثانی رہے گی
۔ سعودیہ میں رہنے والے ہر غیر ملکی کو ٹیکس لازمی دینا ہو گا
۔ عورتوں کے کالج اور یونیورسٹیوں میں مرد اجنبیوں کا داخلہ بند اطلاق 10 / 10 / 1439 سے ہو گا -
۔ سعودی عرب نے عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے 20 لاکھ سے زیادہ ہاؤس ڈرائیورز واپس چلے جائیں گئے۔ سعودی بادشاہ نے حکم نامہ پر داستخط کر دیے-
۔ عورتیں نقاب کریں یا نہ کریں ان کا اپنا فیصلہ ہو گا مگر برقعہ لازمی ہو گا
۔ سوپر مارکیٹ پر کوئی اجنبی نہیں بلکہ صرف سعودی شہری ہی کام کر سکیں گے
۔ 5000 ریال سے کم تنخواہ لینے والے والے اجنبی کو ڈرائیوئینگ لائیسنس نہیں ملے گا اطلاق 10 / 10 / 1439 سے ہوگا۔
۔ ٹیکس 2018 سے قابل عمل ہو گا پہلے سال 100 ریال ہر
مہینے 2019 میں 200 ریال ہر مہینے 2020 میں 400 ریال ہر مہینے لاگو ہو گا
۔ کفیل اپنے اجیر کا پاسپورٹ اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے
۔ 2018 سے چھٹی ایئرپورٹ پر ہی لگا کرے گی
۔ 2018 سے سعودی عرب اسلامی کیلینڈر سے انگریزی کیلینڈر پر منتقل ہو جائے گا
پوسٹ شئر کر کے اپنے دوستاحباب تک پہنچائیں
Sunday, 1 October 2017
October 01, 2017
Visa Verification
Gulf Country, Middle East, Saudi Arabia
No comments
ریاض..... سعودی بینکوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نجی گاڑیاں خریدنے کیلئے خواتین کو آسان شرائط پر قرضے جاری کریں گے۔ بینکوں میں ابلاغی امور کے انچارج طلعت حافظ نے بتایا کہ پہلی بار سعودی بینک خواتین کو گاڑیاں خریدنے میں تعاون دیں گے۔ جو خاتون بھی قرضہ شرائط پوری کرے گی اسے قرضہ دیا جائے گا۔ حافظ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت کے بعد مملکت میں غیر ملکی ڈرائیوروں کی تعداد 50 فیصد تک کم ہوجائے گی۔
October 01, 2017
Visa Verification
Gulf Country, Middle East, Saudi Arabia
No comments
جدہ .... ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بعض سعودی خواتین نے گاڑیوں کے امور و مسائل سے واقفیت جتانا شروع کردی۔ بعض خواتین اپنے بھائیوں او ربیٹوں کی مدد سے ڈرائیونگ سیکھنے میں لگ گئی ہیں۔یونیورسٹی کی طالبہ عبیر فرحان نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ اسے کار کی کوئی شد بد نہیں۔ اسے نہیں معلوم کہ گیئر کس طرح تبدیل اوربریک کیسے لگایا جاتا ہے۔ اسٹیئرنگ کس طرح سے تھاما جاتا ہے۔ اب وہ روزانہ اپنے بھائی سے یہ سب کچھ سیکھ رہی ہے۔کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم مرام عبادی نے کہا کہ اسے اس کے بھائی نے ڈرائیونگ تو سکھا دی ہے البتہ اسے پارکنگ میں پریشانی ضرور ہوتی ہے۔ عکاظ اخبار کی خاتون ایڈیٹر نے پٹرول اسٹیشنوں اور سروس اسٹیشنوں پر گھوم پھر کر اس بات کا اندازہ لگایا کہ خواتین آئندہ مرحلے میں گاڑیوں کی اصلاح و مرمت، پٹرول بھروانے اور اچانک پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں کیا کچھ کررہی ہیں۔
Saturday, 30 September 2017
September 30, 2017
Visa Verification
Middle East
No comments
مکہ مکرمہ۔۔۔۔بیرون مملکت زیر تعلیم سعودی طالبات نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے شاہی فرمان کے اجر ا کے بعد بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی کا رروائی شروع کردی۔الوطن اخبار نے اس حوالے سے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ سعودی طالبات ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے خصوصی اسکولوں میں اندراج کرارہی ہیں۔انہوں نے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی درخواستیں بھی دیدی ہیں تاکہ مملکت واپس آنے پر سعودی عرب میں اپنی گاڑیاں خود چلا سکیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)


Visa Verification





