Tuesday 26 September 2017



  روزانہ 100سے زیادہ افراد کی آمد، شاہ سلمان سے سفیر پاکستان کا اظہار تشکر
ریاض(جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت کی طرف سے غیر قانونی تارکین کو دی جانیوالی مہلت میں توسیع کے اعلان کے بعد مملکت سے روانگی کے خواہشمند افرا دکی سفارتخانہ آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ انہوں نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 17ستمبر سے شروع ہونے والی ایک ماہ کی مدت کے ابتدائی ایام میں روزانہ تقریباً 120افراد مملکت سے روانگی کیلئے دستاویزات حاصل کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ ان پاکستانیوں کی روانگی کسی سزا یا جرمانے کے بغیر ہو رہی ہے اور انہیں واپسی کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے اس لئے ان میں سے تقریباً 40فیصد نئے ویزوں پر واپس آ جائیں گے۔انہوں نے غیر قانونی پاکبانوں سے کہا کہ وہ 16اکتوبر تک دی گئی شاہی مہلت سے استفادہ کریں ، جلد پاکستان روانہ ہو جائیں۔ سفارتخانہ آتے وقت اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لائیں۔ اگر اصلی پاسپورٹ نہ ہو تو فوٹوکاپی ہی مہیا کر دیں۔ جن افراد پر مقدمات ہیں یا جنہیں ہروب دیا جا چکا ہے و ہ سب سے پہلے یہ مقدمات ختم کرائیں۔ خان ہشام بن صدیق نے پاکستانی سفارتخانہ کی درخواست پر مہلت کی اس توسیع کے لئے شاہی فرمان کے اجرءپر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ مہربان اقدام دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ اور گہرے تعلقات کا غماز تھا۔

0 comments:

Post a Comment

Daily Visitor Report

Follow On Facebook

Popular Posts

Popular Posts

Popular Posts

VIDEO