Showing posts with label Saudi Arabia. Show all posts
Showing posts with label Saudi Arabia. Show all posts
Monday, 2 October 2017
October 02, 2017
Visa Verification
Gulf Country, Middle East, Saudi Arabia
No comments
*سعودی قوانین میں کی جانے والی تبدیلیاں*
۔ گردن کاٹنے کی سزا معطل اور تاحکم ثانی رہے گی
۔ سعودیہ میں رہنے والے ہر غیر ملکی کو ٹیکس لازمی دینا ہو گا
۔ عورتوں کے کالج اور یونیورسٹیوں میں مرد اجنبیوں کا داخلہ بند اطلاق 10 / 10 / 1439 سے ہو گا -
۔ سعودی عرب نے عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے 20 لاکھ سے زیادہ ہاؤس ڈرائیورز واپس چلے جائیں گئے۔ سعودی بادشاہ نے حکم نامہ پر داستخط کر دیے-
۔ عورتیں نقاب کریں یا نہ کریں ان کا اپنا فیصلہ ہو گا مگر برقعہ لازمی ہو گا
۔ سوپر مارکیٹ پر کوئی اجنبی نہیں بلکہ صرف سعودی شہری ہی کام کر سکیں گے
۔ 5000 ریال سے کم تنخواہ لینے والے والے اجنبی کو ڈرائیوئینگ لائیسنس نہیں ملے گا اطلاق 10 / 10 / 1439 سے ہوگا۔
۔ ٹیکس 2018 سے قابل عمل ہو گا پہلے سال 100 ریال ہر
مہینے 2019 میں 200 ریال ہر مہینے 2020 میں 400 ریال ہر مہینے لاگو ہو گا
۔ کفیل اپنے اجیر کا پاسپورٹ اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے
۔ 2018 سے چھٹی ایئرپورٹ پر ہی لگا کرے گی
۔ 2018 سے سعودی عرب اسلامی کیلینڈر سے انگریزی کیلینڈر پر منتقل ہو جائے گا
پوسٹ شئر کر کے اپنے دوستاحباب تک پہنچائیں
Sunday, 1 October 2017
October 01, 2017
Visa Verification
Gulf Country, Middle East, Saudi Arabia
No comments
ریاض..... سعودی بینکوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نجی گاڑیاں خریدنے کیلئے خواتین کو آسان شرائط پر قرضے جاری کریں گے۔ بینکوں میں ابلاغی امور کے انچارج طلعت حافظ نے بتایا کہ پہلی بار سعودی بینک خواتین کو گاڑیاں خریدنے میں تعاون دیں گے۔ جو خاتون بھی قرضہ شرائط پوری کرے گی اسے قرضہ دیا جائے گا۔ حافظ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت کے بعد مملکت میں غیر ملکی ڈرائیوروں کی تعداد 50 فیصد تک کم ہوجائے گی۔
October 01, 2017
Visa Verification
Gulf Country, Middle East, Saudi Arabia
No comments
جدہ .... ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بعض سعودی خواتین نے گاڑیوں کے امور و مسائل سے واقفیت جتانا شروع کردی۔ بعض خواتین اپنے بھائیوں او ربیٹوں کی مدد سے ڈرائیونگ سیکھنے میں لگ گئی ہیں۔یونیورسٹی کی طالبہ عبیر فرحان نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ اسے کار کی کوئی شد بد نہیں۔ اسے نہیں معلوم کہ گیئر کس طرح تبدیل اوربریک کیسے لگایا جاتا ہے۔ اسٹیئرنگ کس طرح سے تھاما جاتا ہے۔ اب وہ روزانہ اپنے بھائی سے یہ سب کچھ سیکھ رہی ہے۔کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم مرام عبادی نے کہا کہ اسے اس کے بھائی نے ڈرائیونگ تو سکھا دی ہے البتہ اسے پارکنگ میں پریشانی ضرور ہوتی ہے۔ عکاظ اخبار کی خاتون ایڈیٹر نے پٹرول اسٹیشنوں اور سروس اسٹیشنوں پر گھوم پھر کر اس بات کا اندازہ لگایا کہ خواتین آئندہ مرحلے میں گاڑیوں کی اصلاح و مرمت، پٹرول بھروانے اور اچانک پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں کیا کچھ کررہی ہیں۔
Saturday, 30 September 2017
Friday, 29 September 2017
September 29, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
دمام۔۔۔۔بحرین میں ڈرائیونگ اسکولوں کے نام نہاد کارندے سعودی خواتین کو 2500ریال فیس لیکر ڈرائیونگ سکھانے کی پیشکشیں کرنے لگے۔ مکہ اخبار کے مطابق یہ لوگ پرکشش اشتہارات دے رہے ہیں ۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ یہ اشتہار دے رہے ہیں ان کا بحرین کے ڈرائیونگ اسکولوں سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 2گھنٹے ڈرائیونگ سکھائیں گے اور 45دن میں ٹریننگ کورس مکمل کرادینگے۔سعودی خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے لوگوں کے فریب میں نہ آئیں۔
September 29, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ایل جی کے نئے اسمارٹ فون کے 7 آئی میں موجود ٹیکنالوجی مچھروں کو دور بھگانے کا کام کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق فون کی بیک سے نکلنے والی الٹراسونک ویوز کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہیں اور یہ انسانوں کے لئے نقصان دہ نہیں ۔اس ٹیکنالوجی کے ساتھ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی
اسٹوریج اور کواڈکور پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں اینڈرائڈ مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ایل جی کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹیسٹ کے دوران فون نے 72 فیصد کامیابی کامیابی حاصل کی ہے۔فون کی قیمت 122 ڈالر ہے اور اسے ابتدائی طور پر انڈیا میں ریلیز کیا گیا ہے تاہم کمپنی اسے جلد ہی دیگر ممالک میں متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
Thursday, 28 September 2017
September 28, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ریاض------- سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اطمینان دلایا ہے کہ نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ معاشرے کے امن و سلامتی کی حفاظت کیلئے مطلوب تمام تدابیر کی جائیں گی۔ خواتین اور مردوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوںگے۔ خواتین کی ڈرائیونگ سے امن عامہ کے اہلکار کسی طرح کی کوئی دشواری محسوس نہیں کریں گے۔ دریں اثناء وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ 18برس کی لڑکیاں بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں۔ مملکت میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس کی قانونی عمر 18برس ہے۔ دنیا بھر میں یہی عمر مقرر ہے۔ جو بھی 18برس کا ہو گا یا ہوگی اسے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا حق ہو گا۔ سیکیورٹی اہلکار مملکت میں تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ شہروں کے اندر بھی اور شہروں کو جوڑنے والی سڑکوں پر بھی ۔ الترکی نے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ کی بدولت ٹریفک سلامتی کا معاملہ تربیتی اسکول کی حیثیت اختیار کر لے گا۔ اس کی بدولت جانی اور مالی نقصانات محدود ہو جائیںگے۔ امن عامہ کے اہلکار ہر اس جگہ موجود ہوں گے جہاں جہاں خواتین گاڑی کے اندر ہوں گی۔ دوسری جانب ڈرائیونگ سکھانے والی قومی کمیٹی جلد ہی اجلاس منعقد کرے گی۔ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ قومی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مخفور آل بشر نے بتایا کہ مصر ، اردن اور سوڈان سے ٹرینر خواتین طلب کی جائیں گی تا کہ مملکت کے تمام شہروں میں قائم ڈرائیونگ اسکولوں میں خواتین کو گاڑی چلانا سکھائیں۔ مملکت میں ایسے 65اسکول ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جدہ ، ریاض ، مشرقی ریجن اور مکہ مکرمہ جیسے بڑے شہروں میں قائم ہر اسکول میں 4ٹرینر خواتین تعینات ہوں گی۔ ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے خواتین کثیر تعداد میں رجوع کریں گی۔
September 28, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ریاض....خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت کے شاہی فرمان کے بعد مملکت میں رینٹ اے کار ایجنسیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔گاڑیوں کی انشورنس سروس فراہم کرنے والی اکثر کمپنیوں کے حصص کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ الراجحی انشورنس کمپنی کے حصص کی قدر میں 6.8فیصد ، بجٹ رینٹ اے کار کے حصص کی قیمت میں 4فیصد ، السعودیہ کار سروس کے حصص میں 1.6فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکثر بڑی رینٹ اے کار ایجنسیوں کے حصص میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Wednesday, 27 September 2017
September 27, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ریاض.... سعودی خاتون رکن شوریٰ لطیفہ الشعلان خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت دینے والے شاہی فرمان پر تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کے مارے زاروقطار رونے لگیں۔ وہ العربیہ چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔ اناﺅنسر نے یہ منظر دیکھ کر بے ساختہ تبصرہ کیا۔ آپ کے آنسو انمول ہیں۔ لطیفہ شعلان ان سعودی خواتین میں سے ایک ہیں جو برسہا برس سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دلانے کی مہم چلا رہی تھیں۔
September 27, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ریاض..... سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خاندانوں کے ہاں 13لاکھ 80ہزار غیر ملکی ڈرائیور ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 33ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔ غیر ملکی ڈرائیوروں پر قیام و طعام ، اقامہ کے اجراء، توسیع و درآمد کے اخراجات بھی ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈرائیونگ لائسنس بھی سعودی شہری ہی نکلواتے ہیں۔ زیادہ تر گھریلو ڈرائیور خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے رکھے گئے ہیں۔ "مال" ویب سائٹ کے مطابق سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکی گھریلو عملے کی تعداد 2.33ملین بتائی گئی۔ ان میں13لاکھ 80ہزار ڈرائیور ہیں۔ یہ کل غیر ملکی ملازمین کا 12.7فیصد ہیں۔ گھریلو ملازم کا اوسط ماہانہ محنتانہ 1985 ریال بنتا ہے۔ ڈرائیوروں کی ماہانہ تنخواہ 2.73ارب ریال اور سالانہ 33ارب ریال کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ غیر ملکی ڈرائیور کو لانے پر اچھی خاصی لاگت آتی ہے جبکہ ٹریفک حادثے کی صورت میں کفیل کو بھاری خرچ کرنا پڑتا ہے۔
September 27, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ریاض.... امریکی ٹی وی چینل سی این این نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعریز کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے کے موقع پر ڈیڑھ برس قبل ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا وہ بیان اپنے ناظرین کو دکھایا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سعودی عرب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیگا ۔ اس پر انہوں نے کہا تھا کہ بلاشبہ خواتین کی جدوجہد بیحد اہم ہے۔ خواتین معاشرے کا نصف بہتر ہیں۔ انہیں مملکت میں موثر اور پیداواری ہونا ضروری ہے۔ خواتین کی ڈرائیونگ کا مسئلہ مذہبی نہیں سماجی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس مسئلے کا تعلق صرف اور صرف سعودی معاشرے کی رغبت پر منحصر ہے۔ ہم اپنے معاشرے پر ایسی کوئی چیز نہیں تھوپ سکتے جسے سعودی عوام نہ چاہتے ہوں تاہم مستقبل میں تبدیلیاں آئیں گی اور ہماری آرزو ہمیشہ یہی ہوگی کہ تبدیلیاں آئیں اور مثبت آئیں۔
September 27, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ریاض.... کریم کمپنی میں تعلقات عامہ کے انچارج مرتضیٰ العلوی نے بتایا ہے کہ کریم کمپنی سعودی خواتین کو اپنے یہاں اندراج کیلئے تیار ہے۔کمپنی سعودی عرب میں قومی تبدیلی اور وژن 2030کی ہم رکابی کیلئے مستعد ہے۔کمپنی کے بانی شریک و چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ الیاس نے مرد و خواتین کو ڈرائیونگ کے اجازت نامے سے متعلق شاہی فیصلے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ اداکیا۔
September 27, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
ابوظبی....متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ امور قرقاش نے سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے والے شاہی فرمان پر ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب سے زندگی کے ہر شعبے میں خوشی کی خبروں کا تانتا بندھ گیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز خود اعتمادی اور مثبت تصور کے ذریعے ریاست کے مبارک کارواں کی قیادت کررہے ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو۔
Tuesday, 26 September 2017
September 26, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ سیکیورٹی فورس کے اداروں نے 1438ھ کے دوران اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 60188غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔ مدینہ منورہ پولیس نے بیان دے کر واضح کیا کہ وہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پکڑ دھکڑ کی مہم جاری رکھے گی۔ گرفتار شدگان کی ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔
September 26, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
جدہ .... سعودی بجلی کمپنی نے صارفین سے حد سے زیادہ وصول کئے گئے بل واپس کرنے کی تاکید کردی۔ مغربی ریجن میں کمپنی کے سربراہ عبد المعین الشیخ نے واضح کیا کہ اگر میٹر کی خواندگی ثابت ہوگئی تو ایسی صورت میں زیادہ وصول کردہ رقم صارفین کو واپس کی جائیگی۔ الشیخ نے توجہ دلائی کہ بعض صارفین کے بجلی میٹرز کی ریڈنگ میں غلطیاں ہوئی ہیں تاہم اس قسم کے واقعات اکا دکا ہی ہیں۔ کثیر تعداد میں نہیں۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ گھروں کے میٹرز کی خواندگی کو چیک کرنے والا سسٹم بہت اعلیٰ درجے کا ہے۔ غلطی کی صورت میں اصلاح آسانی سے ہوسکتی ہے۔انہوں نے عکاظ اخبارسے گفتگو میں کہا کہ بجلی بل میں بھاری غلطیاں ریکارڈ پر نہیں آئی ہیں تاہم بجلی کمپنی چونکہ ایک ماہ میں 90 لاکھ بل جاری کرتی ہے لہذا غلطیوں کا امکان رہتا ہے۔ صرف مغربی ریجن میں 32لاکھ بل جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فی الوقت مکانات کو بجلی مسلسل فراہم ہورہی ہے۔ کہیں کسی بھی مکا ن کا کنکشن منقطع نہیں ہوا۔
September 26, 2017
Visa Verification
Saudi Arabia
No comments
روزانہ 100سے زیادہ افراد کی آمد، شاہ سلمان سے سفیر پاکستان کا اظہار تشکر
ریاض(جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت کی طرف سے غیر قانونی تارکین کو دی جانیوالی مہلت میں توسیع کے اعلان کے بعد مملکت سے روانگی کے خواہشمند افرا دکی سفارتخانہ آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ انہوں نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 17ستمبر سے شروع ہونے والی ایک ماہ کی مدت کے ابتدائی ایام میں روزانہ تقریباً 120افراد مملکت سے روانگی کیلئے دستاویزات حاصل کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ ان پاکستانیوں کی روانگی کسی سزا یا جرمانے کے بغیر ہو رہی ہے اور انہیں واپسی کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے اس لئے ان میں سے تقریباً 40فیصد نئے ویزوں پر واپس آ جائیں گے۔انہوں نے غیر قانونی پاکبانوں سے کہا کہ وہ 16اکتوبر تک دی گئی شاہی مہلت سے استفادہ کریں ، جلد پاکستان روانہ ہو جائیں۔ سفارتخانہ آتے وقت اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لائیں۔ اگر اصلی پاسپورٹ نہ ہو تو فوٹوکاپی ہی مہیا کر دیں۔ جن افراد پر مقدمات ہیں یا جنہیں ہروب دیا جا چکا ہے و ہ سب سے پہلے یہ مقدمات ختم کرائیں۔ خان ہشام بن صدیق نے پاکستانی سفارتخانہ کی درخواست پر مہلت کی اس توسیع کے لئے شاہی فرمان کے اجرءپر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ مہربان اقدام دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ اور گہرے تعلقات کا غماز تھا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)


Visa Verification

















